عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسکاٹ لینڈ یادڑ کی 2 رکنی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچی


ویب ڈیسک June 29, 2015
اسکاٹ لینڈ یادڑ کی ٹیم کے دیگر ارکان گرفتار ملزمان سے تفتیش کے پلان کو حتمی شکل کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 2 رکنی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی سے ملاقات کر کے کیس میں ہونے والی پیش رفت اور پاکستان میں موجود ملزمان سے تفتیش کے دائرہ کار کو حتمی شکل دیں گے جس کے بعد ٹیم کے دیگر اہلکار پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے حکومت برطانیہ سے مدد طلب کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں