ایم کیو ایم رہنما عامرخان کی ضمانت منظور

ناقص تفتیش کی بنا پر عامر خان کی زر ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کی جاتی ہے، عدالتی حکم


ویب ڈیسک June 29, 2015
ناقص تفتیش کی بنا پر عامر خان کی زر ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کی جاتی ہے، عدالتی حکم. فوٹو: آن لائن

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ ناقص تفتیش کی بنا پر عامر خان کی زر ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کی جاتی ہے تاہم ضمانت کے باوجود وہ اس دوران بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔ عدالتی حکم میں عامر خان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تفتیش کے دوران اپنا بھرپور تعاون کریں گے جب کہ کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بانیان پاکستان کی جماعت ہے اور الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کو متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر کارروائی کے دوران عامر خان کو حراست میں لیا گیا اور 90 روز اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد عزیز آباد پولیس کے حوالے کردیا تھا جب کہ ان کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ بھی اسی تھانے میں درج ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں