افغانستان میں طالبان کے حملے میں 11 فوجی ہلاک

صوبے ہیرات کے ضلع کرک میں طالبان نے فوجی قافلے پر حملہ کیا اور دوطرفہ فائرنگ میں 11 فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے،حکام


ویب ڈیسک June 29, 2015
صوبے ہیرات کے ضلع کرک میں طالبان نے فوجی قافلے پر حملہ کیا اور دوطرفہ فائرنگ میں 11 فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے،حکام. فوٹو:فائل

KARACHI: افغانستان کے مغربی صوبے ہیرات میں طالبان نے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان مغربی صوبے ہیرات کے ضلع کرک میں طالبان نے بھاری ہتھیاروں سے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کافی دیر تک دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ہیرات کے گورنر کے ترجمان احسان الحیات کا کہنا ہے کہ فوجیوں کا قافلہ پک اپ گاڑیوں میں ضلع کرک سے روانہ ہورہا تھا جس پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں