کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث آج مزید 14 افراد دم توڑ گئے

جناح اسپتال میں 7،کورنگی اسپتال میں 3،عباسی شہید میں 2 ، سول اور سندھ گورنمنٹ نیو کراچی میں ایک ایک شخص چل بسا۔


ویب ڈیسک June 29, 2015
جناح اسپتال میں 7،کورنگی اسپتال میں 3،عباسی شہید میں 2 ، سول اور سندھ گورنمنٹ نیو کراچی میں ایک ایک شخص چل بسا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

شہرقائد میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اورآج مزید 14 افراد گرمی کے باعث دم توڑ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح اسپتال کی شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آج ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 5 افراد دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والے 2 افراد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ دوسری جانب سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 3، عباسی شہید اسپتال میں 2 اور سول اور سندھ گورنمنٹ نیو کراچی میں ایک ایک شخص چل بسا جس کے بعد گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 1250 سے تجاوز کر گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں