کرپشن میں ملوث نامور شخصیات کو عبرتناک سزا ہونی چاہیئے صدر ممنون

کئی نامورشخصیات کرپشن میں ملوث ہیں اگرانہیں سزا دی جائے تو اس خرابی پرقابو پایا جاسکتا ہے۔ صدر مملکت


ویب ڈیسک June 29, 2015
کئی نامورشخصیات کرپشن میں ملوث ہیں اگرانہیں سزا دی جائے تو اس خرابی پرقابو پایا جاسکتا ہے۔ صدر مملکت. فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے اس میں ملوث اہم شخصیات کو عبرتناک سزا ہونی چاہیئے۔

اسلام آباد میں احتساب اور بہترطرز حکمرانی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کئی نامور شخصیات کرپشن میں ملوث ہیں اگر انہیں عبرتناک سزا دی جائے تو اس خرابی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی استعداد کو بڑھاتے ہوئے کرپشن کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں