پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اضافے کی تجویز وزارت پیٹرولیم کو ارسال

اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز بھی پیش کی ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی، فوٹو: فائل

اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوادی تاہم قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کی گئی۔ سمری میں ہائی اوکٹین کی قمیمت میں 7 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔
Load Next Story