امریکی ٹیچر کو قتل کرنے والی ابوظہبی کی خاتون کو سزائے موت کا حکم
خاتون پر القاعدہ کو رقم فراہم کرنے اور ایک مصری امریکی ڈاکٹر کے گھر پر بم رکھنے کا بھی الزام ہے
امریکی ٹیچر کو قتل کرنے والی خاتون کو ابو ظہبی کی رہائشی خاتون کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی خاتون نے گزشتہ سال ابو ظہبی میں میں واقع شاپنگ مال میں امریکی ٹیچر کو چھرے کے وار کرکے قتل کیا تھا اس کے علاوہ خاتون پرایک مصری امریکی ڈاکٹر کے گھر کے باہر دیسی ساختہ بم رکھنےکا جرم بھی ثابت ہوا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق خاتون نے یہ دونوں وارداتیں صرف چند گھنٹوں میں کیں جس کے بعد پولیس نے اسے 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، خاتون پر یمن میں القاعدہ دہشت گردوں کو مالی معاونت کا بھی الزام ہے۔ ابوظہبی کی وفاقی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 23 اپریل سے شروع ہوئی تھی جس کو مکمل کرتے ہوئے عدالت نے خاتون کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔