کرکٹ کی تاریخ میں پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2011 سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہوئی- فوٹو: فائل

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 27 نومبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ نے ایک معاہدے کے تحت آسٹریلیا کے خلاف ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور واحد ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 27 نومبر سے یکم دسمبر تک آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے اوول گراونڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ گلابی رنگ کی گیند سے کھیلا جائے گا۔


آسٹریلین کوچ ڈیرن لیمن سمیت کئی اہم ٹیسٹ کرکٹ کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں تبدیل کرنے کے حق میں بات کرچکے ہیں جب کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد پر آسٹریلوی کوچ نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس میچ سے آئی سی سی کو مستقبل میں فیصلہ کرنے میں آسانی رہے گی۔

واضح رہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2011 سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی گئی ہے
Load Next Story