قاہرہ میں بم دھماکے سے مصر کے اٹارنی جنرل جاں بحق
قاہرہ کے علاقے مصر الجدید میں ملٹری اکیڈمی کے قریب اٹارنی جنرل حشام برکات کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں مصری اٹارنی جنرل ہشام برکات جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد بھی زخمی ہوئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے علاقے مصر الجدید میں ملٹری اکیڈمی کے قریب اٹارنی جنرل حشام برکات کے قافلے کوبم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اٹارنی جنرل شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سےقبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حشام برکات کو جولائی 2013 میں عبد المجید محمود کے مستعفی ہونے کے بعد مصر کا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔