پشاور غیر قانونی طور پر موبائل سمیں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

گروہ کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہے جو نادرا اور ووٹر لسٹوں کے ذریعے سموں کو ایکٹیویٹ کرتا تھا، ابتدائی تفتیش

گروہ کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہے جو نادرا اور ووٹر لسٹوں کے ذریعے سموں کو ایکٹیویٹ کرتا تھا، ابتدائی تفتیش فوٹو: فائل

موبائل سمیں غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔


وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ایک ٹیم نے ہشت نگری پل کے قریب خوشحال مارکیٹ میں موبائل فون سینٹر پر چھاپہ مارا جہاں سے غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والا جدید آلہ موبائل سم ایکٹیویٹر اور مختلف کمپنیوں کی سینکڑوں ایکٹو سمیں برآمد ہوئیں جس کے بعد اس میں ملوث افغان باشندے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گروہ کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہے جو نادرا اور ووٹر لسٹوں کے ذریعے سموں کو ایکٹیویٹ کرتا تھا۔ عدالت سے ملزمان کاریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور تفتیش کے لئے 3 رکنی ٹیم بھی بنادی گئی ہے۔
Load Next Story