گیس بندش سے اسٹیل مل بلاسٹ فرنس کو نقصان کا خدشہ

10جون سے گیس فراہمی بندہے، پیداوار صفر پر آگئی، سوئی سدرن سے بازپرس کی جائے، ترجمان


Business Reporter June 30, 2015
دونوں ایئرلائنز کے درمیان ابوظبی سمیت 70ممالک کے روٹس پر کوڈ شیئرنگ کامعاہدہ طے فوٹو: فائل

اسٹیل مل میں گیس کی معطلی کے باعث پیداواری عمل متاثر ہے جبکہ گیس کی مسلسل بندش کے باعث اب بلاسٹ فرنس کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ترجمان اسٹیل ملز کے مطابق پاکستان اسٹیل کی پیداوار صفر کی سطح پر آگئی ہے کیونکہ 10 جون 2015 سے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی، اس صورتحال کے سدباب کے لیے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخا قان عباسی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے باربار درخواست کی گئی لیکن وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا، ان حالات کے باوجوداب تک بلاسٹ فرنسز کو فعال رکھا گیا لیکن بار بار بند کرنے اور چلانے سے ایک بلاسٹ فرنس کا اندرونی ٹمپریچر انتہائی کم ہوگیاہے اور اس کی لانسنگ کی جا رہی ہے جبکہ دوسرا بھی اسی صورتحال کے قریب ہے، مزید برآں اگر گیس کی بندش مزید دیر تک جاری رہتی ہے تواس صورت میں فرنس کولرز سے پانی کا اخراج شروع ہوجائیگا اور نتیجتاً پلانٹ کے بہت بڑے اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور پلانٹ مکمل بند ہو جائے گا۔

اس سنگین صورتحال کے بارے میں اعلیٰ سطح پر آگاہ کیا جا چکا ہے کہ اسٹیل میکنگ اور رولنگ پلانٹ سے پیداوارپہلے ہی حاصل نہیں کی جاسکتی اور گیس کی مزید عدم فراہمی کے باعث پیداوار دینے والے اہم ترین یونٹ بلاسٹ فرنس کے بند ہونے کا بھی احتمال ہے، یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ وزارت پٹرولیم کو سوئی سدرن گیس کمپنی سے اس سلسلے میں باز پرس کرنا چاہیے اور قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان اسٹیل کو فراہمی گیس کے پریشر کو معمول کے مطابق باقاعدہ کرنا ضروری ہے تاکہ پاکستان اسٹیل کو اربوں روپے کے نقصان سے بچایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں