عیدالفطر پر 4 اردو 2 پنجابی اور 6 پشتو فلموں کی نمائش کی تیاریاں مکمل
کسی بڑے ڈائریکٹر اور بڑے فنکار کی کوئی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جارہی، رپورٹ
اس سال میں یہ پہلا موقع ہوگا جب 12پاکستانی فلمیں عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں ان میں 4 اردو 2 پنجابی اور 6 پشتو فلموں کی نمائش کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،جب کہ سلمان خان کی بھارتی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کو بھی عید پر نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی اردو فلموں میں ہدایتکار کامران اکبر خان کی فلم ''ہلہ گلہ'' ، ہدایتکار لیاقت خان کی فلم ''بازار'' ، یاسر نواز کی فلم ''رانگ نمبر'' اور'' بن روئے آنسو'' قابل ذکر ہیں۔ عید پر ریلیز ہونے والی 3فلمیں کراچی میں مکمل کی گئیں ہیں اور تینوں میں اداکار جاوید شیخ شامل ہیں۔ پنجابی فلموں میں ہدایتکار شاہد رانا کی فلم ''رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں''، ہدایتکار حنیف جوئیہ کی فلم ''عیاش'' شامل ہیں۔ 6پشتو فلموں میں اربا ز اور ببرک کی دو دو فلمیں قابل ذکر ہیں، اس سال عید کے موقع پر کسی بھی نامور ڈائریکٹر کی کوئی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں جارہی اور نہ ہی کسی بڑے اداکار کی کوئی فلم سنیماؤں کی زینت بنے گی۔