سوناکشی نے ڈھول بجانا سیکھنا شروع کردیا

بچپن سے ہی ڈھول بجانے کی خواہش تھی اور اسے سیکھنا چاہتی تھی مگر کبھی موقع نہیں ملا، سوناکشی


Showbiz Desk June 30, 2015
بچپن سے ہی ڈھول بجانے کی خواہش تھی اور اسے سیکھنا چاہتی تھی مگر کبھی موقع نہیں ملا، سوناکشی۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جو حال ہی میں آئیفا ایوارڈ میں اپنی آواز میں گانا گاچکی ہیں نے ڈھول بجانا سیکھنا شروع کردیا ہے۔

بتایا گیاہے کہ سوناکشی ڈھول کی پرستار ہیں اور انہوں نے اداکاری اور پھر گلوکاری کے بعد اس میدان میں بھی اپنا لوہا منوانا چاہتی ہیں اس سلسلہ میں سوناکشی نے کہا ہے کہ انھیں بچپن سے ہی ڈھول بجانے کی خواہش تھی اور وہ اسے سیکھنا چاہتی تھیں مگر کبھی موقع نہیں ملا۔اسکول کے تعلیم کے دوران ایک مرتبہ والدہ سے اپنے اس شوق کا اظہار کیا تو انھوں نے کہا کہ اس کی آواز بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ جگہ بھی زیادہ گھیرتا ہے ۔اس سے بہتر ہے کہ گٹار بجانا سیکھ لو جس پر میں گٹار سیکھ لی مگر کچھ ہی عرصہ بعد اس مین دلچسپی ختم ہوگئی مگر جب میں فلم آکیرا کی شوٹنگ کروا رہی تھی تو یہ شوق دوبارہ پیدا ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں