دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی سرتاج عزیز
امن وامان کی بہتر صورتحال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، مشیر خارجہ
وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، امن وامان کی بہتر صورت حال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
احتساب اور بہتر طرز حکمرانی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ غربت اور بیروزگاری کے خاتمے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسئلوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔مضبوط معیشت سے ہی درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف مہم چلائی جاسکتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گورننس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔ سرتاج عزیز نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے منظورکی گئی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں 5 سے 6 فیصد شرح نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔