ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار500 میگاواٹ ہوگیا

شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔


Numainda Express June 30, 2015
شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر4 ہزار500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، بجلی کی طلب میں اضافے سے وفاقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

پیر کو وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق گرمی بڑھنے سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بجلی کی پیداوار 15 ہزار 500 میگاواٹ جبکہ طلب 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران بجلی کا شارٹ فال4 ہزار میگاواٹ تھا، شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں