آسٹریلیااور انگلینڈ متواتر 2 برس ایشز سیریز میں مدمقابل
اگلے سیزنز کے 20 ٹیسٹ میچز سے مائیکل کلارک الیون دوبارہ نمبر ون بننے کی خواہاں
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آنے والے سیزنز میں 20 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ اس میں لگاتار دو برسوں میں انگلینڈ سے روایتی ایشز سیریز کے 10 مقابلے بھی شامل ہونگے۔
لندن اولمپکس 2012 اور آسٹریلیا میں شیڈول 2015 ورلڈ کپ کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان تاریخی سیریز 2013-14 سیزن میں شیڈول ہے، آسٹریلوی سردست آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان تاہم کلارک کا عزم ہے کہ وہ آنیوالے سیزن میں ان ٹیسٹ میچز کی بدولت دوبارہ نمبرون پوزیشن حاصل کرنا چاہیں گے، اس سفر کی شروعات کینگروز 9 نومبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف شیڈول تین میچز سے برسبین میں کرینگے، جسکے بعد دسمبر، جنوری میں 3 ٹیسٹ کیلیے سری لنکن ٹیم ان کی مہمان بنے گی، آئندہ برس فروری، مارچ میں چار ٹیسٹ میچز کیلیے مائیکل کلارک الیون کو بھارت جانا ہے۔
2013 اور 2014 میں5،5 ٹیسٹ پر مشتمل ایشز سیریز اوے اینڈ ہوم کی بنیاد پر منعقد ہوںگی، 1995 سے دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو اپنے اسٹارپلیئرز شین واٹسن، گلین میک گرا، ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2010-11 کی ایشز میں 3-1 سے ناکامی کا سامنارہا تھا، کینگروز نے رواں برس کے اوائل میں بھارت کو اپنے میدانوں میں 4-0 سے شکست دیکر اپنی کرکٹ میں بہتری کا ثبوت دیا، نئی نسل کے کرکٹرز ڈیوڈ وارنر، جیمز پیٹنسن اور پیٹ کمنز نے عمدہ پرفارم کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
پیر کو سڈنی میں آسٹریلوی کرکٹ سمر کی لانچنگ تقریب میں کپتان مائیکل کلارک نے کہاکہ ہم دوبارہ نمبرون پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں، ہمارے لیے آئندہ 12سے 15 ماہ بہت دلچسپ ہونگے، ہم ملکی کرکٹ ٹیم کو دوبارہ عروج پر پہنچانے کیلیے اپنی بھرپور کوششیں کرینگے، ہم نے بھارت کو شکست دیکر ٹیم کی ازسرنو تعمیر کی اچھی بنیاد رکھی ہے، انھوں نے مزید کہاکہ آئندہ ماہ مقابل آنے والی موجودہ نمبرون ٹیسٹ سائیڈ جنوبی افریقہ سخت حریف ثابت ہوگی۔