پائی بس کی جگہ بنگلہ دیش کا میک انیز کوکوچ بنانے پرغور
اگلے ایک دو روز میں بورڈ میٹنگ کے دوران معاملے کا جائزہ لیا جائے گا، مصطفی کمال
رچرڈ پائی بس کے بہانوں نے بنگلہ دیشی بورڈ کو بے بس کردیا۔ گذشتہ ماہ گھر جانے والے ہیڈ کوچ کی چھٹیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، اکیڈمی کوچ رچرڈ میک انیز کو قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں منعقدہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی رائونڈ سے بنگلہ دیش کے باہر ہونے کے بعد کوچ رچرڈ پائی بس جنوبی افریقہ چلے گئے تھے،اب تک ان کی واپسی نہیں ہوئی ہے، گذشتہ دنوں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انھوں نے تاحال کنٹریکٹ پر دستخط ہی نہیں کیے ہیں، بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کی ہوم سیریز کیلیے میزبانی کرنی ہے مگر ہیڈ کوچ کے نہ ہونے کی وجہ سے تیاریوں کا آغاز ہی نہیں ہوسکا ہے۔
بورڈ آفیشلز بھی پائی بس کی طویل چھٹیوں سے خوش نہیں ہیں، اس بارے میں بی سی بی کے صدر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب ہم نے شروع میں ان سے رابطہ کیا تھا تو انھوں نے ہمیں یہ تاثر دیا کہ وہ اپنی فیملی کو ڈھاکا منتقل ہونے پر راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ یہ مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا، میں اگلے ایک دوروز میں بورڈ کی میٹنگ بلارہا ہوں جس میں ان کے مستقبل کا جائزہ لیا جائے گا ویسے بھی ہمارے پاس اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کی صورت میں رچرڈ میک انیز موجود ہیں جو پائی بس کے متبادل ثابت ہوسکتے ہیں میں ان کا نام پیش کروں گا۔ یاد رہے کہ مصطفیٰ کمال آئی سی سی کے نائب صدر بن چکے مگر ذمہ داری اس وقت سنبھالیںگے جب وہ بی سی بی کی صدارت چھوڑیں گے اس لیے ان کی پوری توجہ حکومت کو اپنے جانشین کی فوری تقرری پر راضی کرنے پر مرکوز ہے۔