کراچی میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے ہلاکتوں پرحکومت سندھ اور کے الیکٹرک کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں گرمی اور لوڈ شیڈںگ سے ہلاکتوں سے متعلق تمام درخواستوں کو یک جا کرنے کا حکم دے دیا

کراچی میں پانی وبجلی کی عدم فراہمی سے سیکڑوں افراد جان کی بازی ہارگئے، درخواست گزار کا موقف  فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث سیکڑوں ہلاکتوں پر حکومت سندھ اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیئے۔


سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی اورجسٹس شوکت میمن نے کراچی میں گرمی کے باعث اموات سے متعلق درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کا موقف تھا کہ کراچی میں پانی وبجلی کی عدم فراہمی سے سیکڑوں افراد جان کی بازی ہارگئے، ان اموات کی ذمہ دار حکومت سندھ اور کے الیکٹرک ہے۔

عدالت عالیہ نے درخواست کو اس قسم کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت سندھ، کے الیکٹرک اور دیگر کو یکم اگست کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔
Load Next Story