افغانستان میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لئے خاتون جج نامزد

انیسہ رسولی افغان وومن جج ایسوسی ایشن کی موجودہ سربراہ اورجووینائل کورٹ کی سابق جج بھی رہ چکی ہیں۔


ویب ڈیسک June 30, 2015
انیسہ رسولی افغان وومن جج ایسوسی ایشن کی سربراہ اورجووینائل کورٹ کی سابق جج رہ چکی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: افغان صدر اشرف غنی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لئے خاتون جج کو نامزد کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے سابق جووینائل کورٹ کی جج اورافغان وومن جج ایسوسی ایشن کی سربراہ انیسہ رسولی کو سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ کے لئے نامزد کردیا جب کہ انیسہ رسولی افغانستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جنہیں سپریم کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دیں گی۔

دوسری جانب افغان صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے کسی خاتون کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کرنے پرفخر ہے جب کہ کسی خاتون کو سپریم کورٹ کے بنچ کا حصہ بنانے سے عدالتی نظام متاثرنہیں ہوگا اور اس حوالے سے علما کی بھی بھرپورحمایت حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں