بھارتی کرکٹ بورڈ مقامی میچز میں امپائرز کی کرپشن کے معاملے سے لاتعلق ہوگیا

ہم مقامی میچز پر نظر نہیں رکھ سکتے یہ ایسوسی ایشنز کا معاملہ ہے، بورڈ آفیشل رتناکر شیٹھی


Sports Desk October 16, 2012
ہم مقامی میچز پر نظر نہیں رکھ سکتے یہ ایسوسی ایشنز کا معاملہ ہے، بورڈ آفیشل رتناکر شیٹھی فوٹو: اے ایف پی

بھارتی بورڈ مقامی میچز میں امپائرز کی کرپشن کے معاملے سے لاتعلق ہوگیا۔

امپائرنگ کے مسلسل گرتے ہوئے معیار کے باوجود بی سی سی آئی چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے، چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر رتناکر شیٹھی نے اس حوالے سے کہاکہ مقامی میچز میں آفیشلز پر نظر رکھنا ہمارا کام نہیں ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کے ہی ایک اخبار نے مقامی میچز میں امپائرز کے کرپشن میں ملوث ہونے کا پردہ چاک کیا تھا،خود کو کرکٹ کا حکمران سمجھنے والے بورڈ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

بی سی سی آئی کو اس بات کی پرواہ بھی نہیں کہ 2004 میں وینکٹ راگھون کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی سی سی نے بھارت کے کسی بھی امپائر کو الیٹ پینل میں شامل کرنے کے قابل ہی نہیں سمجھا۔ بورڈ آفیشل رتناکر شیٹھی کا کہنا ہے کہ ہم مقامی میچز پر نظر نہیں رکھ سکتے یہ ایسوسی ایشنز کا معاملہ ہے، ہم اپنے تمام میچز کی ویڈیوز بناتے اور ان کا جائزہ لیا جاتا ہے، انھوں نے تسلیم کیا کہ آئی سی سی الیٹ پینل کیلیے موزوں امپائر کی تلاش بدستور بی سی سی آئی کیلیے بڑا چیلنج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں