نیٹو آئل ٹینکرز حملہ کیس میں 3 مجرموں کو 88 مرتبہ سزائے موت کا حکم

عدالت نے مجرموں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا

دہشت گردوں نے 2010 میں تلہ گنگ کے قریب نیٹو ٹینکر پر حملہ کرکے پولیس انسپکٹرسمیت 3 اہلکاروں کو قتل کردیا تھا فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیٹو ٹینکرز کو آگ لگانے اور 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 3 مجرموں کو 8،8 مرتبہ سزائے موت سنادی۔


راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2010 میں افغانستان جانے والے نیٹو ٹینکرز پر حملے اور 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی، فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے علی عمران، اعتزاز اور شجاع کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 8،8 مرتبہ سزائے موت اور ان کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائداد ضبط کرنے کا حکم دیا ۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 2010 میں تلہ گنگ کے قریب نیٹو ٹینکر پر حملہ کرکے انہیں آگ لگادی تھی جب کہ حملے میں پولیس انسپکٹرسمیت 3 اہلکار جاں بحق ہوگئےتھے۔
Load Next Story