وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد اضافے کی تجویز پیش کی تھی


ویب ڈیسک June 30, 2015
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت اس میں اضافہ نہیں کررہی، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب. فوٹو: فائل

FAISALABAD: وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالیں گے اس لئے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت قیمتوں میں اضافہ نہیں کر رہی۔

اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7 روپے 30 پیسے بڑھانے کی تجویز کی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اس کی قیمت میں اضافہ نہیں کر رہی جس کے باعث حکومت کو ڈھائی ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد اضافے کی تجویز پیش کی تھی جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہونا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں