پٹرول مہنگا نہیں ہوگا اور عوام لوڈشیڈنگ پر صبر کریں وزیراعظم نواز شریف

حکومت دیانتداری سے کام کر رہی ہے اور اب ترقیاتی منصوبوں میں پیسہ کھانے کا رجحان نہیں، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب


/ June 30, 2015
حکومت دیانتداری سے کام کر رہی ہے اور اب ترقیاتی منصوبوں میں پیسہ کھانے کا رجحان نہیں، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب. فوٹو: پی آئی ڈی

FAISALABAD: وزیراعظم نواز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی جب کہ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ حکومت دیانت داری سے کام کررہی ہے اور اپنے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے 2017 میں اس بحران پر قابو پالیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q/q.webp

https://img.express.pk/media/images/Expressway-inaug/Expressway-inaug.webp

اسلام آباد میں ایكسپریس وے سنگل فری توسیعی منصوبے كی افتتاحی تقریب سے خطاب كرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے كہاكہ ملك بھر میں ترقیاتی كاموں كا جال بجھانا حكومتی ایجنڈے میں شامل ہے، ایكسپریس وے سنگنل فری منصوبہ معیار میں موٹروے سے كم نہیں ہوگا جو كہ 24 كلو میٹر طویل ہے تاہم یہ منصوبہ بہت پہلے شروع ہوجانا چاہیئے تھا جس پر ماضی میں كام نہیں كیا گیا، تعمیراتی منصوبوں میں ماضی كی غلطیوں كا ازالہ ہونا چاہیئے انہوں نے كہا كہ چاہتے ہیں كہ ملكی خزانہ لوٹنے والوں كا احتساب ہونا چاہیئے اور كشمیرایكسپریس وے میں ہونے والے گھپلوں كی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

https://img.express.pk/media/images/q1/q1.webp

https://img.express.pk/media/images/loadshedding-2/loadshedding-2.webp

وزیراعظم كا كہنا تھا كہ حكومت ترجیحی بنیادوں پر بجلی كے منصوبوں پرتوجہ دے رہی ہے اور 2017 تك بجلی كے بحران پر قابو پالیا جائے گا جب كہ یہ كبھی نہیں كہا كہ بجلی كا مسئلہ 6 ماہ میں حل كرلیں گے بلكہ میں نے كہا تھا 5 سال میں بجلی كی كمی اور لوڈ شیڈنگ ختم كردیں گے۔ ان كا كہنا تھا كہ كراچی كے معاملات ٹھیک كرنے كا عزم جاری ہے، کراچی کے عوام كو خوشخبری دینی ہے جب كہ كراچی میٹرو بس منصوبے كیلئے ابتدائی رقم مختص كردی گئی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q2/q2.webp

https://img.express.pk/media/images/pakchina-corridor/pakchina-corridor.webp

وزیراعظم محمد نواز شریف نے كہا ہے كہ پاكستان ترقی اور خوشحالی كی منزل كی جانب گامزن ہے، بنیادی ڈھانچے كی ترقی، بجلی كی پیداوار، بین الاقوامی معیار كی شاہرات و موٹرویز كی تعمیر، عوامی بہبود سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر كام جاری ہے، پاك چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے كی تقدیر سنورے گی، اپنے دور حكومت میں بجلی كے مسئلہ كو حل اور لوڈ شیڈنگ كا خاتمہ كریں گے، وفاقی دارالحكومت میں عالمی معیار كی سڑكیں تعمیر كی جائیں گی، آئندہ 3 سالوں میں اسلام آباد كی تصویر بدل دیں گے، زیرو پوائنٹ سے روات تك ایكسپریس وے كی توسیع سے شہریوں كو آمدورفت كی بہتر سہولت میسر آئے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q3/q3.webp

https://img.express.pk/media/images/pm-speech/pm-speech.webp

وزیراعظم نے کہا کہ ایكسپریس ہائی وے كا توسیعی منصوبہ بہت بڑا منصوبہ ہے، پہلا مرحلہ زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تك ہوگا جس پر آج سے كام كا آغاز ہو گیا ہے، دوسرا مرحلہ فیض آباد سے كورال تك ایكسپریس وے كی توسیع كا ہوگا جس پر اگست میں كام شروع ہوگا اور تیسرے مرحلے میں كورال سے روات تك شاہراہ كے توسیعی منصوبے پر كام شروع ہوگا، منصوبے كا مجموعی فاصلہ 24 كلو میٹر ہے جو معیاری اعتبار سے موٹر وے سے زیادہ بہتر ہوگا اور اس میں موٹرویز سے زیادہ لینز شامل ہوں گی۔ انہوں نے كہا كہ روات كو موٹر وے كے ساتھ ملایا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ ہماری حكومت نے اسلام آباد راولپنڈی كے شہریوں كیلئے میٹرو بس كا منصوبہ دیا جو مكمل ہوچكا ہے، اس پر تنقید كرنے والے اب اس كی حمایت كر رہے ہیں۔ شاہراہ كشمیر منصوبے میں تاخیر كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ میں نے منصب سنبھالنے كے بعد شاہراہ كشمیر كو جلد سے جلد مكمل كرنے كی ہدایت كی تھی۔ انہوں نے متعلقہ حكام كو ہدایت كی كہ كشمیر ہائی وے منصوبے پر ہونے والی بے قاعدگیوں كی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

https://img.express.pk/media/images/q4/q4.webp

https://img.express.pk/media/images/green-bus/green-bus.webp

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ كو ہمارے مجوزہ منصوبے كے مطابق نہیں بنایا گیا، بڑے بڑے منصوبوں كو كنجوسی كی وجہ سے چھوٹا كر دیا جاتا ہے اور كچھ بچت بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے كہا كہ لاہور ایئرپورٹ كے اندرون و بیرون ملك ٹرمینل كو الگ كر دیا جائے گا جب کہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے كی معیاد 10 سال تھی جو پوری ہو چكی ہے اب اس كی تعمیر نو اور تزئین و آرائش كی ضرورت ہے جس پر كام جاری ہے۔ انہوں نے كہا كہ شاہراہوں كے منصوبے بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد كشمیر تك تعمیر كریں گے ان منصوبوں كے ساتھ ساتھ بجلی كے منصوبوں كے لئے بھی فنڈز مہیا كئے جا رہے ہیں تاكہ بجلی كی قلت اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جاسكے۔ وزیراعظم نے كہا كہ جہاں جہاں سے وسائل دستیاب ہوں گے ان منصوبوں كے لئے خرچ كریں گے۔ انہوں نے كہا كہ پاكستان ٹیک آف كی پوزیشن پر آگیا ہے، چائنہ پاكستان كوریڈور میں بڑے بڑے منصوبے شامل ہیں جن پر 46 ارب ڈالر كی سرمایہ كاری ہوگی۔ وزیراعظم نے كہا كہ ملتان اور كراچی میں بھی میٹرو بس منصوبوں كا آغاز ہوگا جو 2 سال كی مدت میں مكمل ہو جائیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q5/q5.webp

https://img.express.pk/media/images/petrol/petrol.webp

اس موقع پر نے بتایا کہ اوگرا اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے پٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں میں اضافے كی تجویز دی تھی جسے انہوں نے منظور نہیں كیا اور پٹرولیم مصنوعات كی قیمتیں جون كی سطح پر برقرار رہیں گی۔ وزیراعظم نے كہا كہ عوام كے مفاد میں اس رعایت پر حكومت كو اڑھائی ارب روپے كے اخراجات برداشت كرنا ہوں گے، ہم نے عوام كے مفاد میں پٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں میں اضافہ مسترد كیا۔

https://img.express.pk/media/images/q6/q6.webp

https://img.express.pk/media/images/nawaz-raheel-meeting/nawaz-raheel-meeting.webp

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی كے خلاف جنگ جاری ہے، كراچی میں حالات ٹھیك كرنے كے لئے پرعزم ہیں ، تیزی كے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر كام ہو رہا ہے جب کہ ہم 2017 كے آخر میں بجلی كے بحران پر قابو پا لیں گے، رواں سال میں كم لوڈ شیڈنگ ہوگی اور كم قیمت پر بجلی فراہم كی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ گرمی سے بیزار ہیں، پوری كوشش ہے كہ كم سے كم لوڈ شیڈنگ ہو، ہم نے اپنے 5 سالہ دور حكومت میں بجلی كی قلت اور لوڈ شیڈنگ كے خاتمے كا اعلان كر ركھا ہے جس كو یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں