سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرانڈس کی سروس معطل کردی

سروس بہتر بنائے جانے تک نجی کمپنی کو پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی

ایئرانڈس کی سروس یکم جولائی 2015 سے بند کردی جائے گی، ترجمان سی اے اے، فوٹو:فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سروس کے ناقص معیار پر ایئرانڈس کی سروس معطل کردی۔


ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نجی ہوائی کمپنی ایئرانڈس کو متعدد بار سروس بہتر بنانے کی وارننگ دی گئی جب کہ کمپنی نے حفاظتی انتظامات کی بھی خلاف ورزی کی جس کے باعث اس کی سروس معطل کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرانڈس کی سروس یکم جولائی 2015 سے بند کردی جائے گی اور جب تک سروس بہتر نہیں ہوگی اسے پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Load Next Story