طارق میر کا مبینہ بیان لندن پولیس کی دستاویز نہیں ترجمان میٹروپولیٹن پولیس
طارق میر کے بیان کا بغور جائزہ لیا گیا جس کے بعد تصدیق کی جاسکتی ہے کہ یہ بیان لندن پولیس کی دستاویز نہیں، ترجمان
میٹرو پولیٹن نے پولیس نے ایم کیوایم کے رہنما طارق میر کے مبینہ بیان سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری مبینہ بیان پر لندن پولیس کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طارق میر کے بیان کا بغور جائزہ لیا گیا جس کے بعد تصدیق کی جاسکتی ہے کہ یہ بیان لندن پولیس کی دستاویز نہیں ہے۔
ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے مختلف اخبارات میں بھی شائع مبینہ اعترافی بیان کا بغور جائزہ لیا تاہم طارق میر کے بیان سے متعلق پولیس ریکارڈ میں کوئی دستاویز نہیں ہے جب کہ مبینہ اعترافی بیان کسی کو فراہم نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طارق میر کا مبینہ بیان سامنے آیا تھا جس میں ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت کے بھارت سے رابطوں اور مالی معاونت لینے کا بھی انکشاف کیا گیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2w3eog_tariq-mir-statement_news