شہر میں ٹریفک حادثات باپ بیٹے سمیت 5 افراد ہلاک

ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا


Staff Reporter October 16, 2012
مسافر بس بنگلے میں جاگھسی ، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 6 مسافر زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں تصادم ہوگیا،مسافر بس بنگلے میں جاگھسی ، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 6 مسافر زخمی ہوگئے ، ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، ڈیفنس پولیس کے مطابق ڈیفنس موڑ پر سن سیٹ بلیوارڈ میں بنگلہ نمبراے۔ ون کے سامنے تیز رفتار ٹرک اور مسافر کوچ عبداللہ میں تصادم کے نتیجے میں مسافر کوچ بنگلے میں جاگھسی، حادثے میں 15 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا ، زخمی ہونے والوں میں نثار ،فرحان ، ناصر ،عثمان ،جمیل اور افتخار شامل ہیں، کورنگی صنعتی ایریا کریک ایونیو روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت ذیشان ولد یوسف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کا نام سکندر ولد جان مسیح بتایا جاتا ہے،ہلاک و زخمی اعظم بستی کے رہائشی ہیں،سائٹ ایریا میں افضا الطاف فلائی اوور پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ اعجاز احمد اور بیٹے فدا حسین کو کچل ڈالا جبکہ ایک اور موٹر سائیکل سوار فرحان زخمی ہوگیا ، متوفیان کی لاشیں عباسی اسپتال پہنچائی گئیں ،حادثے میں دو نوںموٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ، سائٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور جلیس کو گرفتار کرلیا،سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ہائی ایکس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ہائی ایکس الٹ گئی جس سے ڈرائیور شیر خان ہلاک ہوگیا،حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال لایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں