ایشیائی بینک نے پاکستان کیلیے22 کروڑ ڈالرکی منظوری دیدی

اس امداد سے پاکستان کو اپنے انفرااسٹرکچر کو ناگہانی آفات سے ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی

سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں وانفرااسٹرکچرکی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن میں مدد ملے گی فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں 2014 کے تباہ کن سیلابوں سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کے لیے 22 کروڑ ڈالر سے زائد کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔


اس سے سڑکوں، پلوں اور انفرااسٹرکچر کے دیگر ترجیحی منصوبوں کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن میں مدد ملے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی و مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ میں پرنسپل نیچرل ریسورسز اینڈ ایگریکلچر اسپیشلسٹ ڈونتھ والٹن نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت پر انحصار کرتا ہے اور سیلابوں کے ساتھ ساتھ دیگر شدید موسماتی اثرات کا شکار ہے۔

اس امداد سے پاکستان کو اپنے انفرااسٹرکچر کو ناگہانی آفات سے ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی، یہ رقم صوبہ پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں اور حویلی، کوٹلی اور پونچھ کے اضلاع میں اہم انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی، مستقبل میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلیے متعلقہ اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلیے 20 لاکھ ڈالر کی تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔
Load Next Story