ایف بی آر کا آج سے کمپیوٹرائزڈ ٹیکس نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ

نوٹس غلط ہونے کی صورت میں ٹیکس گزاران اپنے قریبی ٹیکس دفتر میں اس کی شکایت درج کرائیں


Khususi Reporter July 01, 2015
بارکوڈپرمبنی نوٹس کی آن لائن تصدیق،جعلی ہونے پرایف بی آرکوشکایت کی جا سکے گی فوٹو: فائل

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس کے تمام نوٹس کمپوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ تمام نوٹس بار کوڈ ہوں گے اور ان کے اصلی ہونے کی تصدیق کی جا سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو جعلی بارکوڈ کے ذریعے نوٹس جاری کرکے بلیک میل کرنے کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے اعلا میے کے مطابق ٹیکس گزار انکم ٹیکس نوٹس ملنے کی صورت میں اس کے اصلی ہونے کی تصدیق ایف بی آر کے ویب پورٹل سے کر سکتے ہیں۔

جہاں پرہیلپ اورسپورٹ مینو پر کلک کرنے کے بعد آن لائن نوٹس کو منتخب کریں اوربار کوڈ کے نیچے دیے گئے نمبرز کو دیے گئے خانے میں ٹائپ کر کے سرچ کا بٹن دبائیں، نوٹس اصلی نہ ہونے کی صورت میں غیر مصدقہ بار کوڈ کا پیغام آ جائے گا یا غلط ڈیٹا سامنے آ جائے گا، نوٹس اصلی ہونے کی صورت میں صحیح ڈیٹا سامنے آ جائے گا،نوٹس غلط ہونے کی صورت میں ٹیکس گزاران اپنے قریبی ٹیکس دفتر میں اس کی شکایت درج کرائیں اگر داد رسی نہ ہو تو ابف بی آر ایکٹ کی سیکشن 7کے تحت ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کو شکایت کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں