ابراہیم حیدری اورکیماڑی میں 3افرادڈوب گئے
20 سالہ ارسلان تیز موجوں کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سمندر میں ڈوب گیا۔
ابراہیم حیدری اور کیماڑی میں 3 افراد ڈوب گئے ایک نوجوان کی لاش مل گئی جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے سکندرآباد میں سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا ، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی ، ایس ایچ او جیکسن فرہاد بھٹی نے ایکسپریس کو بتایا کہ 20 سالہ ارسلان ولد ابراہیم سکندرآباد کا رہائشی ہے ، وقوعہ کے وقت وہ گھر سے نکلا تھا اور سمندر میں نہارہا تھا کہ تیز موجوں کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سمندر میں ڈوب گیا۔
موقع پر موجود غوطہ خوروں نے تگ و دو کے بعد اس کی لاش نکال لی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، علاوہ ازیں ابراہیم حیدری میں 2 نوعمر لڑکے ڈوب گئے ، ابراہیم حیدری پولیس کے مطابق 15 سالہ راحیل ولد فیروز اور 16 سالہ شہباز ولد فہیم سمندر کے کنارے مچھلیاں پکڑرہے تھے کہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سمندر میں جاگرے ۔