کراچی میں اموات کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہوگا وزیراعظم

غفلت برتنے والے محکموں کا کڑا احتساب ہوگا، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک July 01, 2015
کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر تمام صورت حال کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں گرمی سے ہلاکتوں کا اس طرح کا سانحہ اس سے قبل پیش نہیں آیا تاہم ہلاکتوں پر ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیئے۔

https://img.express.pk/media/images/q41/q41.webp

وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلی قائم علی شاہ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیر اطلاعات پرویزرشید اور دیگروزرا اوراعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پروزیراعظم کو کراچی میں گرمی سے اموات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے معاملات میں دلچسپی لینے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے بتایا کہ شدید گرمی کے باعث 65 ہزارسے زائد مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا جب کہ ایک ہزار 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبائی حکومت نے متاثرین کی طبی امداد کے لئے ہرممکن اقدمات کئے۔

https://img.express.pk/media/images/q51/q51.webp

https://img.express.pk/media/images/Nawaz-qaim-meeting/Nawaz-qaim-meeting.webp

اس موقع پر وزیراعظم نے کراچی میں ہونے والی اموات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس طرح اموات کی مثال نہیں ملتی، دکھ کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ افراد کے ساتھ ہے۔ اس سانحہ پر تمام متعلقہ ادارے جواب دہ ہیں اور اس کے ذمہ داروں کا شفاف طریقے سے تعین کیا جانا چاہیے، غفلت برتنے والے محکموں کا کڑا احتساب ہوگا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کراچی میں مجوزہ یلو لائن اور ریڈ لائن بس سروس پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم کی وفاق کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکام پر مشتمل یہ کمیٹی منصوبوں کی شفافیت پر نظر رکھے اور ماہانہ بنیادوں پر اپنی رپورٹ پیش کرے۔

https://img.express.pk/media/images/q61/q61.webp

https://img.express.pk/media/images/nawaz-qaim/nawaz-qaim.webp

قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف جب ایک روزہ دورے پر کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہلے ڈی جی رینجرز ہاؤس اور پھر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے۔ جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سے الگ الگ ون آن ون ملاقاتیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں