آئی جی جیل خانہ جات کی آسامی انتظامی اور کیڈر ڈکلیئر کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار

اہل امیدوار نہ ہونے پر آئی جی جیل خانہ کی آسامی 2 ماہ میں محکمہ پولیس سے پُر کی جائے، بلوچستان ہائی کورٹ


ویب ڈیسک July 01, 2015
اچھےتجربے کا حامل ڈی آئی جی کسی دوسرے گروپ کےافسرسےبہترپرفارم کرسکتاہے ،عدالت عالیہ فوٹو: فائل

بلوچستان ہائی کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کی آسامی انتظامی اور کیڈر ڈکلیئر کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات کی آسامی انتظامی اور کیڈر ڈکلیئر کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اس آسامی کے لئے اہل افسران کے کیس آگے بھجوانے کی ہدایت کردی۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ آئی جی جیل کو جیلوں کے انتظامی امور سمیت زیر سماعت مقدمات کو بھی ڈیل کرنا ہوتا ہے، اس کے لئے خصوصی مہارت، تربیت اورتجربہ درکار ہوتا ہے، اچھے تجربے کا حامل ڈی آئی جی کسی دوسرے گروپ کے افسر سے بہتر طریقے سے یہ ذمہ داریاں سر انجام دے سکتا ہے۔ اس لئے اہل امیدوار نہ ہونے پر آئی جی جیل خانہ جات کی آسامی 2ماہ میں محکمہ پولیس سے پُر کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔