تعلیم اورعلاج پر بیرون ملک پیسے بھجوانے والوں کے لئے نئی شرائط عائد

علاج کے لئے 50 ہزار ڈالر بیرون ملک بھجوانے پر ٹرانزیکشن کی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی، اعلامیہ

مجاز ڈیلرز 70 ہزار ڈالر تک طالب علم کے متعلقہ ادارے کے نام پر رقم بھجوانے کے اہل ہوں گے، اسٹیٹ ینک فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تعلیم اور علاج کے نام پر بیرون ملک پیسے بھیجنے والوں کے لئے نئی شرائط عائد کردی ہیں۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق علاج کے لئے 50 ہزار ڈالر بیرون ملک بھجوانے پر ٹرانزیکشن کی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی۔ علاج کے نام پر بھجوائی جانے والی رقم بلاواسطہ متعلقہ اسپتال کو منتقل ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق مجاز کرنسی ڈیلرز 5 ہزار ڈالر تک رقم مریض یا پاسپورٹ میں درج تیماردار کے نام جاری کرسکیں گے، اس کے علاوہ مجاز ڈیلرز 70 ہزار ڈالر تک طالب علم کے متعلقہ ادارے کے نام پر رقم بھجوانے کے اہل ہوں گے۔
Load Next Story