اردو یونیورسٹیایم اے اسلامیات پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

نتیجہ95.83فیصد رہا


Staff Reporter October 16, 2012
ایم اے اسلامیات سال آخر (پرائیویٹ)کراچی کے امتحان میں 80 طلبا رجسٹرڈ ہوئے ، 72نے امتحان میں شرکت کی اور 69کامیاب قرار پائے۔ فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظمِ امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقارالحق نے اعلان کیا ہے کہ ایم اے اسلامیات سال آخر (پرائیویٹ) (کراچی، اسلام آباد اور راولا کوٹ)کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایم اے اسلامیات سال آخر (پرائیویٹ)کراچی کے امتحان میں 80 طلبا رجسٹرڈ ہوئے ، 72نے امتحان میں شرکت کی اور 69کامیاب قرار پائے ، نتیجہ95.83فیصد رہا، امتحان میں پہلی پوزیشن مبشرہ نے1ہزار نمبر میں سے828 نمبر لیکر، دوسری پوزیشن حافظ محمد وسائی نے759 نمبر لیکر اور تیسری پوزیشن علی احمد نے حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں