سعودی عرب میں زید حامد کو 8 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا

زید حامد نے یمن کے تنازعے پر سعودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا


ویب ڈیسک July 01, 2015
زید حامد کو گزشتہ ماہ عمرے کی ادائیگی کے دوران گرفتار کیا گیا فوٹو: فائل

سعودی عدالت نے معروف تجزیہ نگار زید حامد کو سعودی عرب کی حکومت پر تنقید کرنے کے جرم میں ایک ہزار کوڑے اور آٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زید حامد گزشتہ ماہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے، جہاں انہیں یمن کے تنازعے پر سعودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا گیا، عدالت نے انہیں قصور وار قرار دے کر 8 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی فضل اللہ نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفارتی حکام زید حامد تک رسائی حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں