سندھ ہائی کورٹ نے ایئر انڈس کا فلائٹ آپریشن روکنے کا فیصلہ معطل کردیا
سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ایئر انڈس کا لائسنس بحال کردیا
سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر انڈس کا فلائٹ آپریشن روکنے کا فیصلہ معطل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایئر انڈس کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے اور ایئر لائن کا لائسنس منسوخ کرنے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایئر انڈس کے وکیل کا کہنا تھا کہ پابندی سے قبل شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے ک بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر انڈس کا فلائٹ آپریشن روکنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان کا لائسنس بحال کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سول ایوی ایشن نے ایئر انڈس کا فلائٹ آپریشن روکتے ہوئے ان کا لائسنس منسوخ کردیا تھا جسے ایئر انڈس نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔