زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

تاریخی موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو مبارک باد دی ہے


ویب ڈیسک July 01, 2015
زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں فوٹو: اے ایف پی/فائل

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو مبارک باد دی، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں