افغانستان سے پاکستانی علاقے میں راکٹ فائر 2 سکیورٹی اہلکار زخمی
پاکستانی سییکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی پرسرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ رک گیا
KARACHI:
افغانستان کی حدود سے پاکستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں راکٹ حملے اور فائرنگ کی گئی جس سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی نے حملہ آوروں کو پسپا کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی سرحدی حدود سے پاکستان کے علاقےانگور اڈا میں7 راکٹ فائر کیے گئے اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کی جس پر سرحد کے اس پار سے ہونے والا فائرنگ کا سلسلہ فوری طور پر تھم گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرحد سے فائر کیے گئے راکٹ آر پی این جی تھے جب کہ اس میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سی ایم ایچ اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔