تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو دھرنے کے دنوں کی بھی تنخواہ دیدی گئی

تحریک انصاف کے 24 ارکان کو مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، ذرائع

پارٹی چیرمین عمران خان سمیت ہر رکن کو انفرادی طور پر تقریباً 8 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے، فوٹو:فائل

CAMBRIDGE, UK:
تحریک انصاف کےارکان قومی اسمبلی کو دھرنے کے دنوں میں ایوان سے غیر حاضر رہنے کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی دھرنے کے دوران 8 ماہ تک قومی اسمبلی سے غیر حاضر رہے اور اس دوران ان کی جانب سے ایوان میں استعفے بھی جمع کرائے گئے تھے جو منظور نہیں کیے گئے تاہم تمام ارکان اسمبلی کو ان دنوں میں غیر حاضری کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 24 ارکان کو مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جن میں پارٹی چیرمین عمران خان سمیت ہر رکن کو انفرادی طور پر تقریباً 8 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے تنخواہوں کی ادائیگی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ارکان کو قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں لینا چاہئے جب کہ اگر اسمبلی کی تنخواہ نہ لی تو لوگ کھاجائیں گے اور ان کے پیٹ میں چلی جائے گی اس لیے اگر مجھے تنخواہ ملی تو شوکت خانم کو عطیہ کردوں گا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2w93xc_pti-leaders-salaries_news
Load Next Story