پاکستان خدمات کی تجارت میں خسارے سے نکل آیا

اگست 2012 میں ایکسپورٹ اگست 2011 کے مقابلے میں 255.96 فیصد زیادہ رہی

اگست میں پاکستان سے خدمات کی ایکسپورٹ میں 357.97فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 48 کروڑ 41 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی ۔فوٹو : اے ایف پی/ فائل

KARACHI:
خدمات کی ایکسپورٹ میں بھاری اضافے کے نتیجے میں پاکستان تجارتی خسارے سے نکل آیا اور سروسزسیکٹرمیںاگست کے دوران تجارت 92 کروڑ 4لاکھ 20ہزار ڈالر جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کے دوران 65 کروڑ 86لاکھ60 ہزار ڈالر فاضل رہی۔


اگست میں پاکستان سے خدمات کی ایکسپورٹ میں 357.97فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 48 کروڑ 41 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی جبکہ جولائی میں ایکسپورٹ صرف 32 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی تھی، زیرتبصرہ مدت میںدرآمدات 3.77 فیصد کمی سے 56 کروڑ 37 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہیں، جولائی میں درآمدات کی مالیت 58 کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی اور سروسز ٹریڈ 26 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔

پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2012 میں ایکسپورٹ اگست 2011 کے مقابلے میں 255.96 فیصد زیادہ رہی جبکہ درآمدات سال بہ سال 4.75 فیصد اور تجارتی خسارے میں626.13 فیصد کمی آئی۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کے دوران خدمات کی برآمدات 134.52فیصد کے اضافے سے 1 ارب 80کروڑ 82لاکھ70 ہزار ڈالر رہی، درآمدات کی مالیت 4.83 فیصد کمی سے 1ارب14کروڑ 96 لاکھ 10 ہزار ڈالر اور فاضل تجارت کی مالیت 65 کروڑ 86لاکھ60ہزار ڈالر رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سروسز ایکسپورٹ 77 کروڑ 10لاکھ 50ہزار ڈالر، درآمدات 1ارب20کروڑ 79 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 43کروڑ68لاکھ 50ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Load Next Story