کوئٹہ صوبائی وزیر کے گھر پر فائرنگ گارڈ جاں بحق

دوسرے گارڈ زکی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارےگئے


ویب ڈیسک October 16, 2012
فائرنگ میں صوبائی وزیرکا گارڈ لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا اوراسپتال میں چل بسا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیاجبکہ جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمن ہاؤسنگ اسکیم میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے صوبائی وزیرکے گھر پر فائرنگ کی جس سےان کا گارڈ لیویز اہلکار شعیب شدید زخمی ہوگیااوراسپتال میں چل بسا۔

دوسرے گارڈ زکی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارےگئے جن کی شناخت جہانگیر اور عمران کے نام سے ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں