معروف غزل گائیک غلام علی کے گھر ڈکیتی

ڈاکو کئی ہزار یورو، 5 لاکھ نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے


ویب ڈیسک October 16, 2012
ڈاکوؤں نے ایک گھنٹے تک گھر والوں کوگن پوائنٹ پریرغمال بنائے رکھا۔ فوٹو: فائل

ڈیفنس میں معروف غزل گائیک غلام علی کے گھر سے ڈاکو بھاری تعداد میں نقدی اور زیورات لوٹ کر لے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکو کئی ہزار یورو، 5 لاکھ نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔


ڈاکوؤں نے ایک گھنٹے تک گھر والوں کوگن پوائنٹ پریرغمال بنائے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔


غلام علی ان دنوں میوزک شو کے سلسلے میں لندن کے دورے پرگئے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں