واسا ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی آج سے حیدرآباد کا پانی بند کرنے کا اعلان

6ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرگھروں میں فاقے ہیں، انتظامیہ کے رویے نے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی.


Numainda Express October 16, 2012
6ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرگھروں میں فاقے ہیں، انتظامیہ کے رویے نے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی. فوٹو فائل

ایچ ڈی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ واسا ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف

آج (منگل) صبح 10 سے شام 6 بجے تک شہر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام بند کر دیں گے اور اگر پھر بھی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو بدھ سے حیدرآباد کا فراہمی و نکاسی آب کا نظام مکمل بند کر دیا جائے گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بہرام چانگ و اراکین کمیٹی اعجاز حسین، شائق علی، خالد نور، کاکو موہن، جان چراغ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث واسا ملازمین کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں،5 ماہ سے جاری احتجاج کے باوجود ایچ ڈی اے انتظامیہ اور حکومت سندھ نے کوئی توجہ نہیں دی۔

ملازمین کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، اس رویے سے مایوس ہو کر ملازمین انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انھوں نے شہر کی سماجی، مذہبی اور سیاسی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ آج (منگل) ٹھنڈی سڑک پمپنگ اسٹیشن پر جمع ہوکر جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں