یوجینی ومبلڈن میں ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کے باوجود سزا سے بچ گئیں

یوجینی کو شکست پر کوئی شرمندگی نہیں ہے، وہ گذشتہ برس اسی ایونٹ میں فائنلسٹ رہ چکیں،

یوجینی کو شکست پر کوئی شرمندگی نہیں ہے، وہ گذشتہ برس اسی ایونٹ میں فائنلسٹ رہ چکیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
کینیڈا کی ٹینس پلیئر یوجینی بوچارڈ ومبلڈن میں ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کے باوجود سزا سے بچ گئیں، وہ پہلے راؤنڈ میں ہی چینی پلیئر دوآن کے ہاتھوں شکست کا شکارہوگئی تھیں۔


اس دوران انھوں نے ایونٹ کے سخت ترین ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کردی، امپائر لوسی اینجزیل نے اسے چیک بھی کیا مگر یوجینی کو کوئی سزا نہیں دی۔ دوسری جانب یوجینی کو شکست پر کوئی شرمندگی نہیں ہے، وہ گذشتہ برس اسی ایونٹ میں فائنلسٹ رہ چکیں، جب پیٹرا کویٹووا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، انھوں نے کہاکہ بڑے ٹورنامنٹ کا اپنا ایک دباؤہوتا ہے۔

میں پہلے سیٹ میں بہتر نہیں کھیل پائی، میں اس میچ کیلیے پوری طرح تیار نہیں تھی ، یہ کافی بدقسمتی کی بات ہے، اس کے باوجود میں کھیلنا چاہتی تھی، مجھے اس پر کوئی بھی افسوس نہیں ہے۔
Load Next Story