پی پی رہنماؤں کی شمولیت پرپی ٹی آئی کے سینئررہنما قیادت سے خفا

پنجاب میں عام انتخابات 2013 کے بعد پی پی پی اپنی سیاسی ساکھ کھوچکی ہے


Umair Ali Anjum July 02, 2015
چیئرمین عمران خان کواس حوالے سے سوچناہوگاورنہ پی ٹی آئی کی قیادت میں آپس میں پھوٹ پڑنے کاامکان ہے:فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنمامرکزی قیادت سے خفاہوگئے۔

پی ٹی آئی کے ایک سینئررہنمانے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی کی ساکھ کونقصان پہنچ رہاہے،پنجاب میں عام انتخابات 2013 کے بعد پی پی پی اپنی سیاسی ساکھ کھوچکی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی پوزیشن پیپلزپارٹی سے زیادہ مضبوط ہے۔

چیئرمین عمران خان کواس حوالے سے سوچنا ہوگاورنہ پی ٹی آئی کی قیادت میں آپس میں پھوٹ پڑنے کاامکان ہے۔صوبائی رہنماؤں نے مرکزی قیادت اورپارٹی چیئرمین عمران خان کوصورت حال سے آگاہ کرنے کے لیے ملنے کافیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں