رحمان ملک کو نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

رحمان ملک ڈیفالٹر ہے لہذا انھیں سینیٹ اجلاس میں شرکت سے روکا جائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک July 02, 2015
سپریم کورٹ بھی کہہ چکی کہ رحمن ملک صادق اور امین نہیں ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو نا اہل قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست محمد اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں سینیٹر رحمان ملک کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک ڈیفالٹر ہے، الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے جب کہ سپریم کورٹ بھی کہہ چکی کہ رحمن ملک صادق اور امین نہیں ہیں۔

رحمان ملک نے 2008ء سے 2012ء تک بطور سینیٹر لی گئی مراعات واپس نہیں کیں لہذا انھیں سینیٹ اجلاس میں شرکت سے بھی روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں