’35 پنکچر‘ کے الزام پر معافی تحریک انصاف کے رہنما آمنے سامنے

تحریک انصاف نے افواہوں اور غلط اطلاعات پر نجم سیٹھی پر 35 پنکچر کا الزام لگایا جس پر معذرت کرتے ہیں، عارف علوی


ویب ڈیسک July 02, 2015
نجم سیٹھی سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نعیم الحق۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی پر عام انتخابات کے بعد '35 پنکچر' کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی ہے جبکہ نعیم الحق نے معافی مانگے سے انکار کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں غلط اطلاعات اور افواہوں کی تصدیق کرنی چاہیئے تھی، تحریک انصاف نے افواہوں اور غلط اطلاعات پر نجم سیٹھی پر 35 پنکچر کا الزام لگایا جس پر معذرت کرتے ہیں۔ دوسری جانب نجم سیٹھی نے بھی سوشل میڈیا پر عارف علوی کی جانب سے معذرت پر شکریہ ادا کیا، تحریک انصاف کی جانب سے اپنی غلطی پر معذرت کرنا اچھا اقدام ہے۔



عارف علوی کے بیانات پر اپنا موقف دیتے ہوئے ترجمان عمران خان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی سے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عارف علوی کو تمام حقائق کا علم نہیں تھا۔ ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے عارف علوی معذرتی بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے، پارٹی کی جانب سے 35 پنکچر کا بیان بلاوجہ نہیں دیا گیا، عارف علوی کو سوشل میڈیا پر بیان دینے سے پرہیز کرنا چاہیئے تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی 35 پنکچر کو سیاسی بیان قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |