کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن کیبل میں خرابی کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی معطل

ہائی ٹینشن کیبل کی درستگی کا کام جاری ہے جلد ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کردی جائے گی، کے الیکٹرک


ویب ڈیسک July 02, 2015
بعض علاقوں میں وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث عوام کو قیمتی برقی آلات سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔ فوٹو: فائل

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن کیبل میں فنی خرابی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں کے لئے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کراچی میں علی الصبح شہر کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ بعض علاقوں میں وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث عوام کو قیمتی برقی آلات سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوسکی، جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ان میں فیڈرل بی ایریا کےتمام بلاکس، ناظم آباد، لیاقت آباد، لسبیلہ، محمود آباد، منظور کالونی اور ڈیفنس کے بعض علاقے شامل ہیں۔

کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل ایکسٹرا ہائی ٹینشن کیبل میں فنی خرابی کی وجہ سے آیا ہے۔ بجلی کی فراہمی کے لئے ایکسٹرا ہائی ٹینشن کیبل کی درستگی کا کام جاری ہے جلد ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |