35 پنکچر کے جھوٹے اعتراف کے بعد عمران خان نا اہل ہو چکے سعد رفیق

عمران خان نے رمضان المبارک میں بھی جھوٹ بولنے اور بہتان لگانے کی عادت نہیں ترک کی، وفاقی وزیر ریلوے


ویب ڈیسک July 02, 2015
ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق این اے 125 میں کوئی جعلی ووٹنگ یا دھاندلی نہیں ہوئی، سعد رفیق۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 35 پنکچر کے جھوٹے الزامات کے بعد عمران خان نااہل ہو گئے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گندی سیاست اپنے مخالفین پر گند اچھال کر اپنا قدبڑھانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے رمضان المبارک میں بھی جھوٹ بولنے اور بہتان لگانے کی عادت نہیں ترک کی، 35 پنکچر کے جھوٹے الزامات کے اعتراف کے بعد عمران خان نا اہل ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق این اے 125 میں کوئی جعلی ووٹنگ یا دھاندلی نہیں ہوئی، ثابت ہوچکا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر کہیں استعمال نہیں ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |