حیدرآباد سائٹ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی

تجارتی مراکز میں بھی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں جلد ریلیف دیں گے، حیسکو چیف.


Numainda Express October 16, 2012
مظفر عباسی سے حیدرآباد چیمبرکی سب کمیٹی حیسکو واپڈا کے چیئرمین کی ملاقات. فوٹو: فائل

حیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مظفر علی عباسی سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی سب کمیٹی حیسکو واپڈا کے چیئرمین عبدالستار خان نے ملاقات کی

اور تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔دوران گفتگو مظفر علی عباسی نے بتایا کہ حیدرآباد سائٹ میں فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کی جا رہی ہے، سائٹ کو لوڈ شیڈنگ فری بنایا جا رہا ہے تاکہ صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے جبکہ تجارتی مراکز میں بھی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں ریلیف دیا جائے گا۔ حیسکو چیف نے مزید کہاکہ تاجربرادری کے مسائل حل کرنے کے لیے آئندہ ہفتہ حیسکو افسران اور چیمبر کے اراکین کا مشترکہ اجلاس ہو گا۔

جس میں تاجروں کو فوری ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ قبل ازیں عبدالستار خان نے حیسکو چیف کو ایک یاداشت پیش کی جس میں انہوں نے تاجربرادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلا س میں میڈیا سب کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الدین، سائٹ افیئر سب کمیٹی کے چیئرمین محمد سلیم غوری، عبدالوحید شیخ سمیت حیسکو افسران بشیر احمد بلوچ، محمود قائمخانی، امید علی قریشی اور خالد رئوف درانی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں