آئٹم سانگ سنیما اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے ثنا

فلم کا فنکار پورا پیکیج ہوتا ہے جو ٹی وی اور اسٹیج سمیت خود کو ہر میڈیم میں ڈھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ثنا

فلم کا فنکار پورا پیکیج ہوتا ہے جو ٹی وی اور اسٹیج سمیت خود کو ہر میڈیم میں ڈھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ثنا۔ فوٹو : فائل

اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ ''عشق پازیٹو'' کا آئٹم سانگ کوریوگرافی، عکسبندی، میوزک، شاعری اور پرفارمنس سمیت ہر لحاظ سے لاجواب ہے، جو فلم بینوں کو پسند آئے گا۔ فلم اداکار پورا پیکیج ہوتا ہے جو ٹی وی، تھیٹر سمیت ہر میڈیم میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے انٹرویو کے دوران کہی۔ اداکارہ ثنا کا کہنا تھا کہ آئٹم سانگ پردہ اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے، اسی لیے بالی ووڈ کی طرح پاکستانی فلموں میں بھی اس کا رواج پڑ گیا ہے۔ میڈم سنگیتا جن کی ڈائریکشن میں بہت کام کیا ہے، اس لیے جب انھوں نے ''عشق پازیٹو'' کے آئٹم سانگ کرنے کا کہا تو انکار نہیں کرسکی۔اس آئٹم سانگ کی شاعری اور کمپوزیشن اچھی ہونے کے ساتھ فلمایا بھی بہت اچھا گیا ہے۔اس کے اچھے یا برے ہونے کے بجائے صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ جس فنکار میں ٹیلنٹ ہوگا تو وہ اس کو ایک چیلنج یا جاب سمجھ کر لے گا، اگر کسی کو کچھ نہیں آتا تو وہ سوائے خامیاں نکالنے کے اور کیا کر سکتا ہے ۔

معمر رانا کے ڈائریکشن کی طرف آنے کے حوالے سے اداکارہ ثنا نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے اور میں اس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ہم سب فنکاروں کو اپنے تجربے کی بنیاد پر فلم اور ٹی وی کے دیگر شعبوں میں بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ میری دو فلموں کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ۔ ان دنوں عید کے حوالے سے تیار ہونے والی دو ٹیلی فلموں اور زیرتکمیل ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگز کر رہی ہوں جب کہ عیدالفطر سے قبل لاہور آؤں گی جہاں ایک کمرشل شوٹ کے علاوہ عید کی لائیو ٹرانسمیشن کی میزبانی کروں گی۔
Load Next Story